ندیم افضل چن کے بعد فواد چوہدری کی پیپلزپارٹی میں واپسی ہوئی تو واپس لیں گے؟ بلاول زرداری نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ندیم افضل چن کے بعد فواد چوہدری کی پیپلزپارٹی میں واپسی ہوئی تو واپس لیں گے؟ بلاول زرداری نے فیصلہ سنا دیا۔۔۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فواد چوہدری کے مقابلے میں ندیم افضل چن کو فوقیت دے دی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ندیم افضل چَن سارے پاکستان میں ایک، فواد ہر بازار میں دستیاب ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے نام لیے بغیر فواد چوہدری پر طنز کردیا۔صحافی نے پوچھا تھا کیا ندیم افضل چَن کی طرح فواد چوہدری کو واپس لے لیں گے، جس کے جواب میں بلاول بھٹو بولے کہ پورے پاکستان میں ایک ہی ندیم افضل چَن ہے، جو دوسرا نام لیا وہ تو ہر بازار میں ملتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close