ڈی چوک پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جارہا ہے، جلسے کی تاریخ اور وقت کا اعلان کب ہو گا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک اسلام آباد میں تاریخی پاور شو کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ لٹیروں کی سیاسی دکانیں ہمیشہ کیلئے بند ہونے جا رہی ہیں، جلسے کی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے ڈی چوک اسلام آباد پر۔

 

عوام اپنے وزیراعظم پر بھر پور اعتماد کا تاریخی مظاہرہ کرے گی۔ لٹیروں کی سیاسی دکانیں ہمیشہ کے لئے بند ہونے جا رہی ہیں۔ جلسے کی وقت اور تاریخ کا اعلان جلد ہو جائے گا۔ یاد رہے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی عوامی جلسے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کراچی میں صحافی کی طرف سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ جمعہ کو پی ٹی آئی کا جلسہ ہے ، خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں ہونے والا جلسہ بتائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، اب میں اندرون سندھ کا دورہ کروں گا، مشن ہے جو ظلم سندھ کے لوگوں سے ہورہا ہے، 14سال زرداری مافیا نے لوگوں کے ساتھ جو کیا ہے، اندرون سندھ کے لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کہ آزادی کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے عدم اعتماد والا وہ کام کیاجس میں دعا مانگ رہا تھا، ان کی گردن میرے ہاتھ میں آگئی ہے، تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، میری بندوق کے نشانے پر پہلا ٹارگٹ آصف علی زرداری ہوگا،جس نے ہمارے ارکان کو 20، 20 کروڑ کی آفر کی ، زرداری اب تمہارا وقت آگیا ہے۔میں سیاست نہیں ان کے خلاف جہاد کررہا ہوں۔یہ تین سال سے لگے ہوئے آج حکومت گئی، دھرنا ہوا، لیکن ہم ملک کو سنبھال رہے تھے، میں سوچ رہا تھا کہ ان کی گردن کسی طرح میرے ہاتھ میں آجائے، یہ پھنس گئے ہیں، تحریک عدم اعتماد ہی ناکام نہیں ہوگی بلکہ میں ان کو چھوڑوں گا، جو زنجیر بندھی ہوئی تھی وہ کھل جائے گی، میرے بندوق کے نشانے پر پہلا ٹارگٹ آصف علی زرداری ہوگا، یہ ظالم آدمی پولیس کو استعمال کرتا ہے ، لوگوں کو مرواتا ہے، ظلم کرتا ہے، ہر چیز پر کمیشن کھاتا ہے، آصف زرداری اب تمہارا وقت آگیا ہے، یہ ہر جگہ پیسوں کے ٹوکرے لے کر پیچھے پھرتا ہے، 20، 20کروڑ کی رقم ہمارے لوگوں کو خریدنے کیلئے رکھی ہوئی ہے۔

میرے ایک ایم این اے نے کہا 20کروڑ کی آفرکی ہے، میں نے کہا پیسے لے لو، حرام کا پیسا ہے، پیسے لے کر پناہ گاہ ، لنگر خانہ، یتیم خانہ کھول دینا ، آپ کو ثواب ملے گا۔زرداری کو جب نیب بلاتی ہے تو کمر میں درد ہوجاتی ہے، دوسری طرف مقصود چپڑاسی والا، شوباز بوٹ پالش کرنے والا ہے، وہ اس کے ساتھ مل گیا ہے اس کو پتا چل گیا ہے کہ وقت آگیا ہے۔ مقصود چپڑاسی والے کا ٹائم بھی آگیا ہے۔تم نے اپنے بیٹے اور داماد کو باہر بٹھایا ہوا ہے، فکر نہ کرو، پیسا واپس لا کر بجلی کی قیمت مزید کم کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں