تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر کو کس تاریخ کو اجلاس بلانے کی تجویز دیدی؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر کو 14مارچ کو اجلاس بلانےکی تجویز دے دی۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اسپیکرکو تجویز دی گئی ہےکہ 3 دن بحث کے بعد 18 مارچ کو ووٹنگ کرادی جائے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تجویز پر حتمی فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔

خیال رہے کہ قواعد کے مطابق ریکوزیشن پر اسمبلی اجلاس 14 دن میں بلانا ہوتا ہے۔ لیگل برانچ قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ اپوزیشن ریکوزیشن کے مطابق اسپیکر اب کسی بھی وقت اجلاس بلا سکتے ہیں، اجلاس بلانے کی حد 14 روز یعنی 22 مارچ بنتی ہے۔ لیگل برانچ حکام کا مزید کہنا ہےکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد پیش ہونےکے 3 سے7 روز کے درمیان اس پر ووٹنگ کرانی ہوگی، اس کے علاوہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ اجلاس قومی اسمبلی ہال میں ہی ہوگا،قومی اسمبلی کا اجلاس سینیٹ ہال یا کسی اور مقام پر بھی ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close