اپوزیشن کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد۔۔ قومی اسمبلی میں کس پلڑا بھاری ہے؟ اعدادوشمار کی مکمل تفصیلات آگئیں

لاہور(پی این آئی )وزیر اعظم کیخلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے پر حکومت نے بھی حکمت عملی ترتیب دے دی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گزشتہ روز سپیکر ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس جلد سے جلد بلایا جائے اور اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے طریقہ یہ نکالا گیا کہ اجلاس کے روز کوئی بھی پی ٹی آئی ممبر اجلاس میں شرکت ہی نہیں کرے گا۔اگر کسی منحرف رکن نے شرکت کی بھی تو عمران خان بطور پی ٹی آئی چیئر مین سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھیں گے اور سپیکر قومی اسمبلی آرڈر جاری کریں گے جس سے منحرف پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کو ووٹ کاسٹ نہیں کرنے دیا جائے گا۔پی ٹی آئی کے اس وقت نیشنل اسمبلی میں 122سیٹس ہیں جبکہ خواتین کی 28اور 5اقلیتی سیٹس کو ملا کر کل 155سیٹس بنتی ہیں ۔اسی طرح حکومت کی اتحادی پارٹی جی ڈی اے ، مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کی بات کی جائے تو جی ڈی اے کے پاس 3 مسلم لیگ ق کے پاس 5اور ایم کیو ایم کے پاس 7سیٹس ہیں جبکہ ایک سیٹ حکومتی اتحادی عوامی نیشنل پارٹی شیخ رشید کی ہے جو اس وقت وزیر داخلہ ہیں۔ اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی کی 5اس حساب سے حکومت کے پاس 176سیٹس ہیں ۔

اگراسی طرح اپوزیشن کی بات کی جائے جو اس وقت پی ڈی ایم (پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ)اتحاد کے بینر تلے موجود ہے ۔ پی ڈی ایم میں اس وقت 11سیاسی جماعتیں شامل ہیں جو حکومت کیخلاف اتحادی ہیں۔ پی ڈی ایم میں بلوچستان نیشنل پارٹی،جمعیت اہلحدیث، جمعیت علمائے اسلام ف ، جمعیت علمائے اسلام پاکستان ، قومی پارٹی بزنجو ، پشتونخوا عوامی پارٹی ،قومی وطن پارٹی ،مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی ہے ۔ پی ڈی ایم کے لیڈر مولانا فضل الرحمان ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی ہیں ۔ اگر پی ڈی ایم کی نیشنل اسمبلی سیٹس کی بات جائے تو مسلم لیگ ن کی جنرل سیٹس 66جبکہ وویمن 16اور اقلیتی2سیٹس کو ملا کر 84سیٹس بنتی ہیں اسی طرح پیپلز پارٹی کی جنرل سیٹس 45جبکہ وویمن کی 9اور اقلیتی 2سیٹس ملاکر 56سیٹس بنتی ہیں ۔جبکہ متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 15سیٹس ہیں ۔

اسی طرح اپوزیشن کے پاس 162سیٹس ہیں ۔ تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کو 172سیٹس کی ضرورت ہے جس کیلئے 6سیٹس کی کمی ہے ۔ جس کیلئے اپوزیشن حکومتی اتحادیوں سے رابطے میں ہے اور مختلف حکومتی رہنما بھی اس بات کااظہار کر رہے ہیں کہ اپوزیشن نے پی ٹی آئی ممبرز کو بھی عدم اعتماد میں ساتھ دینے کیلئے مختلف پیشکش کی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close