ڈرامائی سیاسی موڑ، علیم خان گروپ نے ترین گروپ سے علیحدگی اختیار کر لی

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے بعد ملک کے سیاسی منظر پر تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ تازہ ترین ڈرامائی موڑ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے ترین گروپ کے گزشتہ روز کے فیصلے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ جہانگیر ترین گروپ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن تازہ ترین پیش رفت کے مطابق پی ٹی آئی کے علیم خان گروپ نے اس اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے وضاحت کی ہے کہ ترین گروپ کے ناراض ساتھیوں کو منانے گیا تھا، جینا مرنا کپتان کے ساتھ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں موجود عبدالعلیم خان کی آج جہانگیر ترین سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان گزشتہ روز لندن میں اپنے گھر چلے گئے تھے، وہ آج کی ملاقات میں ن لیگ سے ہونے والے رابطے کے بارے میں جہانگیر ترین کو آگاہ کریں گے

۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال بھی کیا جائے گا، جبکہ آئندہ کی حکمتِ عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں