اپوزیشن نے صدر عارف علوی کو بھی نشانے پر رکھ لیا، وزیر اعظم کے بعد انہیں فارغ کرنے کی حکمت عملی فائنل، نیا صدارتی امیدوار کون ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرانے کے بعد متحدہ اپوزیشن نے صدر عارف علوی کےخلاف مواخذے کی تحریک لانےکا فیصلہ کرلیاہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے فوری بعد مواخذے کی تحریک پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نئےصدر کے امیدوار کیلئے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طے ہوگیا ہے کہ صدر پیپلزپارٹی یا جے یو آئی ف میں سے ہوگا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close