24 گھنٹے میں چوتھا صوبائی وزیر بھی ترین گروپ سے الگ ہو گیا، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کا اعلان

لاہور (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے لاہور پہنچتے ہی ترین گروپ میں توڑ پھوڑ شروع ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹےکے اندر ترین گروپ سے چوتھےصوبائی وزیر صمصام بخاری نے بھی علیحدگی کا اعلان کردیا۔پنجاب کے وزیر آصف نکئی کے بعد صوبائی وزیر صمصام بخاری نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کا اعلان کیا۔صمصام بخاری نے کہا کہ وہ آج ایوان وزیراعلیٰ میں وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل صوبائی وزیر آصف نکئی نے اعلان کیا تھا کہ وہ وہ سو فیصد عمران خان کے ساتھ ہیں۔ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کا مِشن پر وزیراعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم سے صوبائی وزرا آصف نکئی اورصمصام بخاری کی بھی ملاقات شیڈول ہے، وزیراعظم جنوبی پنجاب پیکیج پر بھی اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close