تحریک عدم اعتماد پر حکمت عملی فائنل، وزیر اعظم عمران خان کا بنی گالہ میں پارٹی لیڈروں سے صلاح مشورہ، کیا فیصلے ہوئے؟

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک سےنمٹنے کے لیےوزیراعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بنی گالہ میںمنعقد کیا ہے۔ پارٹی کے قابل اعتمادذرائع کے مطابق بنی گالہ میں طلب کیے گئے اجلاس میں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چوہدری و دیگر شریک ہوئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی اجلاس میں اپوزیشن کی جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔

پی ٹی آئی کے سینئر پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں پنجاب میں گروپ بندی سے متعلق امور زیر غور آئے، جبکہ وزیراعظم عمران خان کے دورۂ لاہور سے متعلق بھی لائحہ عمل تیار کیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close