تازہ ترین

آصف زرداری کو وزیر اعظم کی دہمکی برداشت سے باہر ہے، بندوق کاا ستعمال ہم بھی جانتے ہیں لیکن۔۔۔ بلاول بھٹو نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی دھمکی اور آصفہ بھٹو پر حملہ برداشت سے باہر ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ دو ایسے واقعے ہوئے ہیں جو میرے لیے برداشت سے باہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصفہ بی بی پر حملے کا واقعہ ہمارے لیے قابل برداشت نہیں، وزیراعظم قوم کے سامنے کھڑا ہوکے صدر زرداری کو بندوق کی دھمکی دیتا ہے،

آصف زرداری کو دھمکی بھی برداشت سے باہر ہے۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ جو سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گے وہ جان لیں ہمارے اندر شہیدوں کا خون ہے، پیپلزپارٹی ہر دور میں ہر ظالم سے ٹکرائی ہے، ہم نے کبھی بندوق استعمال نہیں کی مگر ہم بندوق استعمال کرنا جانتے ہیں، میں پرامن آدمی ہوں، پرامن رہوں گا۔بلاول نے کہا کہ جتنا دباؤ آئے گا وزیراعظم زیادہ گالیاں دیں گے، گالیاں دینے سے ان کی کرسی نہیں بچے گی، کرسی خطرے میں دیکھ کر وزیراعظم مزید گالیاں دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، اب جھوٹ نہیں چلے گا، سلیکٹڈ کے خلاف پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے مقابلہ کیا،آپ ہمیں زندگی اور موت کی دھمکی دیں گے، یہ مذاق نہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں