بلوچستان میں کیا ہونے والا ہے؟ سینئر بلوچ لیڈر کی 48 گھنٹے میں آصف زرداری سے دوسری ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر بلوچ لیڈر نے 48 گھنٹے میں آصف زرداری سے دوسری اس حوالے سے دوسری ملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مخصوص سیاسی حالات میں یہ ملاقات بہت اہمیت کی حامل ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی رہنما سردار یار محمد رند نے ایک اور ملاقات کی ہے۔ سینئر بلوچ لیڈر سردار یار محمد رند کی آصف علی زرداری سے رات گئے ہونے والی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔اہم ملاقات کے دوران سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔ یہ بات اہم ہے کہ سردار یار محمد رند کی آصف علی زرداری سے یہ گزشتہ 2 دن میں دوسری ملاقات ہے۔ اس ملاقات کو بلوچستان کی سیاست کے پس منظر میں بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close