لاہور، ترین گروپ کے ارکان نے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے سخت شرط رکھ دی، مطالبہ کیا ہے؟

لاہور (پی این آئی) عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی اپوزیشن جماعتوں کے ہتھکنڈوں کا توڑ کرنے کے لیے جوابی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ گزشتہ روز کراچی کے ہنگامی دورے کے بعد میں وزیر اعظم آج لاہور جائیں گے، جہاں عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ترین گروپ شرکت نہیں کرے گا۔ جہانگیر ترین گروپ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی موجودگی تک کسی بھی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے بہادر آباد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور گورنر ہاؤس کراچی میں پارٹی ارکان سے خطاب بھی کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close