سینئر ن لیگی لیڈر کے گھر پر اینٹی کرپشن پنجاب کا چھاپا، فراڈ کے الزام میں گرفتاری کی کوشش ناکام

راولپنڈی (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرائے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف حکومتی مشینری کی کارروائیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم چوہدری تنویر کو گرفتار کرنے کیلئے پہنچی، مگر وہ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے گھر کے کمروں کی تلاشی لی، چوہدری تنویر بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چند روز قبل بیرون ملک سے واپس آئے تھے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر پر سرکاری اراضی پر قبضے اور فراڈ کا الزام ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں چوہدری تنویر پر مقدمہ درج کر رکھا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close