پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری، شاندار سہولت متعارف کروا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت پاکستان نے پنشن کی ادائیگی کے نظام کو شفاف اور سہل بنانے اور پنشنرز کو مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے بائیو میٹرک تصدیق سروس شروع کر دی ہے۔ بنک، نادرا اور اکاؤنٹ آفس کے مابین بائیو میٹرک تصدیق کا آسان نظام قائم کر دیا ہے۔ اب پنشنرز بائیو میٹرک تصدیق سروس کے تحت بنک میں ہی تصدیقی عمل سرانجام دے سکیں گے جو چھ ماہ کے لئے موثر ہوگا۔

البتہ ایسے پنشنرز جو معذوری یا بڑھاپے کی وجہ سے انگلیوں کے نشانات نہ ہونے کی وجہ سے بائیو میٹرک تصدیق سرو س کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے وہ بدستور مجاز آفیسر سے تصدیق شدہ لائف سرٹیفکیٹ بنک میں جمع کروائیں گے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے اور پنشن کی ادائیگی میں تعطل سے بچنے کے لئے پنشنرزجلد از جلد اپنی متعلقہ بنک برانچ سے رابطہ کریں۔ یہا ں یہ امر قابل ذکرہے کہ سروس ھذا تاحکم ثانی راولپنڈی /اسلام آباد کے تمام پنشنرز کیلئے ہے جو اے جی پی آر، اسلام آباد سے پنشن لے رہے ہیں۔کسی بھی پریشانی کی صورت میں متعلقہ نادرا سینٹریا اے جی پی آر، اسلام آباد سے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیجئے:۔ 051-92107023- 0519260623 علاوہ ازیں ہماری ویب سائٹ www.agpr.gov.pk وزٹ کیجئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close