اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے عدم اعتماد کیخلاف 184 ارکان قومی اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کردیا ہے، وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے 172 ارکان شو کرنے ہیں، پیسوں کی منڈیاں لگانے والوں کے پاس اگر ووٹ پورے ہیں تو میڈیا کے سامنے لے آئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
فواد چودھری نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے چھانگا مانگا کی سیاست کی، نوازشریف اور آصف زرداری نے ممبران کے ضمیر خریدنے کا آغاز کیا، ان کے پاس چھانگا مانگا ہے نہ ہی ممبر بکنے کو تیار ہے، نوازشریف نے بینظیر حکومت ختم کرنے کیلئے پیسہ چلایا تھا، مولانا فضل الرحمان نے پہلے 93 میں مفادات لیے، سب سے پہلے ڈیزل کے پرمٹس مولانا فضل الرحمان نے لیے۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ایک ننھا منا لیڈر ننھا منا مارچ لے کر اسلام آباد پہنچا، جو ہماری زبان نہیں بول سکتے وہ لوگوں کو کیا سمجھا سکیں گے، سندھ کے این ایف سی کا پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا، اتحادی مضبوط حکومت کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، انہوں نے دکانیں لگانے کی کوشش کی، 3 ارکان نے وزیراعظم کو بتا دیا۔
بیوپاری جو سیاست کررہے ہیں ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں سیاسی اور معاشی بحران ہے، تیل کی قیمت130 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، روس نے مغربی ممالک کو ایکسپورٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے، کوویڈ کے دوران ساری دنیا نے ہماری تعریف کی، اس وقت پوری دنیا میں سیاسی اور معاشی بحران ہے، تیل کی قیمت 130 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں