پی ٹی آئی رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت وزیراعظم پر پھٹ پڑے، بڑی دھمکی دیدی

کراچی(پی این آئی)پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر شکوؤں بھرے ٹوئٹ کردیا۔ڈاکٹرعامرلیاقت نےٹوئٹرپرملاقات نہ ہونے کاشکوہ کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں گورنر ہاؤس کی تقریب میں وزیراعظم کے خطاب کےدوران تمام ایم این ایز اور ایم پی ایزُ موجود ہیں،اس تقریب میں مجھے نہیں بلایا ،کوئی بات نہیں، ہم کل بھی نظر انداز تھے آج بھی نظر اندازہیں۔

 

انہوں نے مزید لکھا کہ وزیراعظم اپنے لوگوں سے بھی مل لیں،مجھے فالتو ایم این اے سمجھاہواہے،اب اسلام آباد ہی میں ملیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close