چوہدری صاحب! آپ نے بہت دیر کردی، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے سے معذرت کر لی، وجہ کیا بتائی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔چوہدری شجاعت کا آصف زرداری کو کہنا تھاکہ جن شرائط پر آپ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے تھے ہم تیارہیں،فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے سے معذرت کرلی۔

آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت کو جواب دیا کہ ’چوہدری صاحب، آپ نے بہت دیر کردی، آپ نے بروقت فیصلہ نہیں کیا تو ہم نے دیگر آپشنز پر کام کیا‘۔آصف علی زرداری کا کا کہنا تھاکہ آپ نے شہبازشریف کی دعوت قبول کرنے کے بعد انکار کیا، یہ سیاسی آداب کے خلاف ہے، آپ میرے لیے محترم ہیں، اس لیےمسلم لیگ ن کی قیادت سے آپشن بی پربات کی جاسکتی ہے۔مسلم لیگ ق کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کی صورت میں آپشن بی سامنے آگیا۔ آپشن بی کے بارے میں حتمی فیصلے کا اختیار میاں نوازشریف کو دے دیا گیا۔آپشن بی کے تحت اپوزیشین سپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لائےگی اور ق لیگ کی موجودہ وفاق میں نمائندگی جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close