مشکل وقت میں عثمان بزدار کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتا، ترین گروپ کا اہم رہنما وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت میں کھل کر سامنے آگیا

لاہور(پی این آئی)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ترین گروپ کے رکن خرم لغاری کی ملاقات ہوئی ہےجس میں انہوں نے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب پراعتماد کا اظہارکیا ۔ ملاقات کے دوران وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متحد ہے، پارٹی میں پھوٹ ڈالنے کی سازش کومل کرناکام بنائیں گے-ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔

اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں، ہمیشہ ان کوعزت دی۔واضح رہے کہ دو روز قبل جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر ترین گروپ کا اجلاس ہوا جس میں علیم خان بھی شریک ہوئے اور اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترین گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کیااور اس موقع پر ترین گروپ نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کو وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹانےسے مشروط بھی کیا۔ علیم خان جہانگیر ترین سے ملنے لندن پہنچ گئے ہیں ۔ اطلاعات ہیں کہ علیم خان سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close