دورانِ پرواز مسافر کو ہارٹ اٹیک ڈرامہ نکلا، پی آئی اے کا سوا کروڑ روپے کا نقصان، مسافر کیخلاف سخت ایکشن لے لیا گیا

کراچی(پی این آئی)کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کا معاملہ،مسافر کو دل کا دورہ ڈرامہ نکلا۔ گزشتہ روز کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کا معاملہ پیش آیا۔مسافر کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ڈاکٹر کا کہناتھا کہ مسافر کے چیک اپ کے بعد دل کا دورہ پڑنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

مسافر کی تمام رپورٹس نارمل ہے۔ ترجمان پی آئی اے نےتصدیق کرتے بتایا کہ مسافر کو دل کا دورہ ڈرامہ نکلا ،پی آئی اے نے مسافر کو بلیک لسٹ کردیا، مسافر کی ڈرامہ بازی کی وجہ سے قومی ائیر لائن کو سوا کروڑ روپے کا ٹیکہ لگ گیا۔لینڈنگ سے پہلے بوئنگ 777 کا ایک اضافی ایندھن کو سمندر کے اوپر چکر کاٹ کر فضا میں ضائع کیا گیا تھا۔ایندھن پھینکے کی وجہ سے 1 کروڑ 25 لاکھ روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ طیارے کی لینڈنگ سے قبل بوئنگ 777 طیارے میں موجود 85 ٹن ایندھن ضائع کیا گیا تھا۔قومی ائیر لائن کو ضائع ہونے والے فیول کی مد میں سوا کروڑ روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کا ڈرامہ کرنے کی وجہ سے ائیرلائن نے طیارہ کراچی ائیرپورٹ پراتار دیا تھا۔ڈرامہ بازی کرنے والا شخص سید وصی نامی مسافر ہے جوکہ کینیڈین شہری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں