اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’حکومت اب اپوزیشن کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کرنے کو تیار نہیں ہے اور وہ اپنے مشن میں ناکام ہوگی۔‘بدھ کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ’آصف زرداری اور نواز شریف نے جب سے سیاست شروع کی ہے ان کا ایک ہی ماڈل ہے اور وہ ہے کہ پیسے لگاؤ، لوگوں کو خریدو، حکومت بناؤ اور پھر ملک کو لُوٹو اور پیسے کے لے باہر چلے جاؤ۔
‘ان کہنا تھا کہ ’ہم اب اپوزیشن کے ساتھ بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ہم نے بہت کوشش کی کہ انتخابی اصلاحات پر بات ہو اور دیگر معاملات پر بات ہو، لیکن اگر ان کو عزت راس ہی نہیں آتی تو ہم کیا کریں۔‘فواد چوہدری نے کہا کہ ’لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ پہلے تو سپیکر جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں اور پھر ہم مالی بحران سے نمٹیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ان کے بعد مولانا فضل الرحمان کی انٹری ہوئی جنہوں نے ڈیزل کے پرمٹ لیے اور پھر بیرونی قوتوں سے پیسے لینا شروع کیے۔‘بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’پنجاب میں انہیں کوئی پذیرائی نہیں ملی، کوئی پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لینے کو تیار نہیں۔‘وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ عدم اعتماد کی تحریک کا جلد فیصلہ ہو۔ انہوں نے 172 ووٹ لینے ہیں، جبکہ 179 سے زیادہ لوگ اس وقت عمران خان کی حمایت کرتے ہیں ایون کے اندر۔ پانچ اور آجائیں گے تو تعداد 184 کے قریب ہوجائے گی۔‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں