کراچی(پی این آئی )وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا وزیر اعظم کے خطاب پر کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو جو کرنا ہے اب کرلیں، بعد میں موقع نہیں ملے گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کیساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے اراکین بھی عمران خان سے ناراض ہیں ۔ آج پی ٹی آئی کے 4ممبران نے ہمیں ووٹ دیا۔فیصل واوڈا کے نااہل ہونے کے بعد سندھ کی سینٹ سیٹ پر سندھ اسمبلی میں آج الیکشن ہوئے جس میں پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو کامیاب ہو گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 4اراکین نے ہمارے کہے بغیر ہمیں سینٹ کی سیٹ کیلئے ووٹ دیا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی پر ہیں جہاں انہوں نے ایم کیوایم کے مرکز کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے کارکنوں سے خطاب بھی کیا ، تقریر میں انہوں نے آصف زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صرف عدم اعتماد میں نہیں پھنسے کپتان نے آگے کی تیاری کی ہوئی ہے، میں رکوں گا نہیں ان کے پیچھے جاوں گا ،چھوڑوں گا نہیں، میرے ہاتھ پر جو زنجیر بندھی ہوئی تھی وہ اب کھل جائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا پہلا نشانہ آصف زرداری ہوگا، زرداری تمہارا وقت آگیا ہے، زرداری کو جب نیب بلاتی ہے تو کمر میں درد ہوجاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں