کراچی ( پی این آئی ) اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد عمران خان نے عوامی جلسے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں صحافیوں کے سوال تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف جمعہ کو خیبر پختونخواہ میں عوامی جلسہ کرے گی اور یہ جلسہ فیصلہ کرے گا کہ عوام کس کیساتھ کھڑی ہے ۔ ملاقات میں صحافیوں نے پوچھا کہ اگر عدم اعتماد کامیاب ہو جاتی ہے تو اس کیا کریں گے جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکلیں اتنی پڑیں کہ آسان ہو گئیں ، یہ گیم اس مرحلے میں جارہی ہے جہاں پر ایکسپرٹ ہوں ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں ہر وقت نئے چیلنجز کیلئے تیار رہتا ہوں یہی وجہ ہے کہ جب سے اقتدار میں آیا ہوں ابھی تک صرف 5چھٹیاں کی اور اس کی وجہ بھی مجھے کرونا ہو گیا تھا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں