اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری نہیں ہے، باالآخر عثمان بزدار بھی بول پڑے

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نےعدم اعتماد کا جو گڑھا کھودا ہے وہ خود اس میں گرے گی کیونکہ اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری نہیں ہے۔ عثمان بزدار جنہیں پی ٹی آئی کے اندر ہونے والی سیاسی بغاوت کا سب سے بڑا سبب قرار دیا گیا ہے، اپنے ایک بیان میں کہا کہ عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے، وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہو کرنکلیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی جان نہیں،

اپوزیشن اکٹھی ہو کر بھی وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کے گرد گھوم رہی ہے، اپوزیشن کو ملک کو خیال ہے نہ عوام کا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں اپوزیشن نے قومی مفادات کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close