کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا کی خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر سندھ اسمبلی میں پولنگ ہو رہی ہے۔ سندھ اسمبلی کے اراکین ووٹ ڈال رہے ہیں۔ ووٹوں کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کے باعث ایم کیو ایم پاکستان نے آج ہونے والے سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں آج کے سینیٹ انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ فیصل واؤڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی میں پولنگ جاری ہے۔اس نشست پر پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو اور پی ٹی آئی کے آغا ارسلان مدِ مقابل ہیں۔ سندھ اسمبلی میں ارکان کی کل تعداد 168 ہے، پی پی اراکین کی تعداد 99، پی ٹی آئی کے 30، ایم کیو ایم کے 21، جی ڈی اے کے 14، تحریکِ لبیک پاکستان کے 3 اور ایم ایم اے کا 1 رکن ہے۔ سینیٹ کے الیکشن میں کامیابی کے لیے امیدوار کو 85 ووٹوں کی ضرورت ہو گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں