ہیر پگارا کی ذاتی مصروفیات، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے معذرت کر لی

کراچی (پی این آئی) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات سے معزرت کر لی ہے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ اج دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی پیر پگارا سے ملاقات نہیں ہو سکے گی۔ سائرہ بانو نے کہا کہ پیر پگارا کی طبیعت ناسازی کےباعث ملاقات نہیں ہو گی، پیر صدرالدین شاہ ذاتی مصروفیات کےباعث خیرپور میں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی حکومت کی حمایت جاری رکھے گی، مشکل وقت میں بطور اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج کراچی پہنچیں گے، وہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد جائیں گے۔ پی ٹی آئی حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ فنکشنل سے رابطہ کیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے پیر پگارا سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close