وزیراعظم عمران خان جانیوالے ہیں؟ شاہ محمود قریشی نے اہم ملاقات کے بعد بڑی خبر دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ان کی وزیر اعظم سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات ہوئی ہے، وہ اس سے خوفزدہ نہیں ہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے ایک دوسرے پر بھی اعتماد نہیں کرتے، ان کے کسی الٹی میٹم سے کوئی خوف نہیں ہے۔

عمران خان بھرپور طریقےسے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان منتخب وزیر اعظم ہیں، اپوزیشن والے کون ہوتے ہیں جو ان سے استعفیٰ مانگیں۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کرکے انہیں بتادیا ہے کہ چوہدری برادران اپنی کمٹمنٹ نبھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close