پی ٹی آئی میں ترین گروپ کے بعد ایک اور گروپ متحرک ہو گیا، کتنے ارکان شامل ہیں؟ وزیراعظم عمران خان کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہو گئی

لاہور (پی این آئی) جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے خلاف ایک اور گروپ متحرک ہوگیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہم خیال گروپ ہے جو کہ 10 ارکان پر مشتمل ہے۔اس گروپ میں سردار غلام محی الدین کھوسہ، تیمور لالی، غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین، کرنل غضنفر عباس اور اعجاز بندیشہ شامل میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم خیال گروپ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے متحرک ہوا ہے۔ گروپ نے کل دوپہر دو بجے اپنا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close