عثمان بزدار کو ہٹائے بغیر بات نہیں بڑھے گی، جہانگیر ترین گروپ کا دوٹوک اعلان

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ نے اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ مائنس عثمان بزدار سے آگے بات چلے گی۔جہانگیر ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال نے اعلان کیا ہے کہ ترین گروپ متحد ہے، حکومت سے مائنس بزدار پر ہی بات آگے بڑھے گی۔جہانگیر ترین گروپ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے بعد ترین گروپ نے پریس کانفرنس کی اور نعمان لنگڑیال کا کہنا تھاکہ ہم نے گروپ کےسربراہ جہانگیرترین کوتمام فیصلوں کااختیار دے دیا ہے، ہم نےعبدالعلیم خان کوبھی بتادیاکہ وہ جہانگیرترین کےفیصلوں کےپابندہوں گے، تمام اختیارات جہانگیرترین کے پاس ہیں، ان کے فیصلے سے کسی کواختلاف نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں دو بڑی جماعتوں کے بعد ترین گروپ کی تیسری بڑی اکثریت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ساتھ مختلف جماعتوں نے رابطہ کیا ہے، رابطے جاری ہیں، ترین گروپ کا ایک ایک رکن متفق ہے کہ مائنس بزدار پر بات آگے بڑھے گی۔نعمان لنگڑیال کا کہنا تھاکہ ہم مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، ہم قوم اور پی ٹی آئی کیلئے اچھا سوچ رہے ہیں، کوئی بغاوت نہیں ہے، کوئی رکاوٹ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان وزیراعلیٰ ہوں گے یا نہیں ترین فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں