سینئر اینکر پرسن حامد میر بحال ہو گئے، پہلا پروگرام کب کریں گے؟ بڑی خبر سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اینکر پرسن حامد میر بحال ہوگئے ہیں اور آج سے اپنا پروگرام دوبارہ شروع کریں گے۔مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ آزادی صحافت کی بات کی ہے کیونکہ صحافی جمہوریت کا اہم حصہ ہیں۔

سنہ 1988 تک سرکاری طور پر کاغذ درآمد کیا جاتا تھا لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت نے اس سے پابندی ہٹائی ۔ کوئی جتنی بھی طاقت میں ہو اس کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ کسی کی زبان بندی کرے۔ وہ پانچ سال صدر رہے اور ان کے خلاف میڈیا میں بہت کچھ کہا جاتا رہا لیکن انہوں نے کبھی اعتراض نہیں اٹھایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close