عمران جیت گیا تو چھوڑے گا نہیں ، ہار گیا تو گھر بیٹھےگا نہیں، شیخ رشید نے اپوزیشن کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےاپوزیشن جماعتوں کو تحریک عدم اعتماد معاملے پر خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جیت گیا تو چھوڑے گا نہیں ، ہار گیا تو پھر وہ گھر بی گا نہیں، اگر انہونی ہوئی تو غلط فہمی میں نہ رہیں کہ عمران گھر بیٹھا رہے گا ، ساری اپوزیشن کو ایک ہی ٹوکرے کے نیچے دے دے گا ۔ دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خواتین کے لیے کالجز بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوروں، منافقوں اور لٹیروں سے نہ گھبرائیں، اللہ چوروں، منافقوں اور لٹیروں کو شکست دے گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ نے وزیر اعظم کو عزت دی ہے اور عمران خان کو اللہ آگے بھی عزت دے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close