پنجاب میں بڑی قربانی ہونے لگی ہے ،قربانی سے کون سے لوگ مستفید ہونگے، سینئر صحافی کاتہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر تجزیہ کاررانا عظیم نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے میری اطلاعات کے مطابق پنجاب میں بڑی قربانی ہونے لگی ہے اس قربانی کے بعد بہت سے لوگ مستفید ہونے کیلئے تحریک انصاف کیساتھ ہی رہیں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ کوئی ایک شخص اٹھ کر یہ کہہ دے کہ میں اپنی پارٹی کی خاطر استعفیٰ دیتا ہوں ، ایک ورکر کی حیثیت سے پارٹی میں کام کروں گا ۔ رانا عظیم نے کہا ہے کہ

علیم خان کیلئے ن لیگ کی طرف سے بڑی پیشکش موجود ہے ، گور نرسندھ عمران اسماعیل صرف ایک شخص سے بات کرنے آئ ے تھے ، ابھی کچھ بڑی شخصیات نے آنا ہے اور کسی اور طرف سے بھی پیغام آنا ہے ۔ اگر چودھری پرویز الہٰی کی مرضی کے بغیر کوئی وزیراعلیٰ لاتے ہیں تو اس فاروڈ بلاک سے زیادہ بڑا بلاک سامنے آجائے گا ، ان سب سے زیادہ روٹس چودھری پرویز الہٰی کے ہیں ۔ تحریک انصاف کیلئے مسائل کم نہیں ہوئے بلکہ بڑھنا ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close