ترین گروپ کے علیم خان اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین گروپ کے رہنما علیم خان اسلام آباد پہنچ گئے جہاں ان کی وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علیم خان سے ملاقات کی تھی جس کے بعد آج علیم خان اسلام آباد پہنچے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنرسندھ بھی آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں ترین گروپ کے تحفظات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے جب کہ علیم خان کی بھی آج وزیراعظم سے ملاقات کا امکان ہے۔دوسری جانب ق لیگ نے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے علیم خان کا نام مسترد کر دیا۔ پنجاب میں ایسی تبدیلی سے بہتر ہے عثمان بزدار کو ہی رہنے دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close