لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف میں بڑے پیمانے پر بغاوت سامنے آنے کے بعد باغی رہنما علیم خان کو منانے کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل ان کے گھر پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ملنے آیا ہوں۔ علیم خان سے ملاقات کے بعد گورنرسندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہم لاہور آئے ہیں، علیم خان آج بھی عمران خان کے ساتھی ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ علیم خان، جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کے پنجاب حکومت سے تحفظات ہیں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو علیم خان کے تحفظات سے آگاہ کروں گا، آخری فیصلہ عمران خان کا ہے کہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ علیم خان آج بھی عمران خان کا سپاہی ہے، علیم خان کے تمام تحفظات پارٹی کے حق میں ہیں، افسوس ہے دیرینہ دوست علیم خان کے پاس مذاکرات کے لیے آنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں سب واپس ایک پیج پر ہوں گے، کل ہی تمام معاملات طے کرنے کی کوشش کی جائے گی، علیم خان کے تحفظات تحریک انصاف کےحق میں ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں