دوماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، وزیراعظم عمران خان کو شکایت چلی گئی

لاہور ( پی این آئی )دوماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، وزیراعظم عمران خان کو شکایت چلی گئی… قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ، کھلاڑیوں نے ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کردی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عماد بٹ ، اظفر یعقوب ، عاطف مشتاق نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ ڈیپارٹمنٹ سپورٹس ختم ہونے کے بعد سے کھلاڑیوں کو ادائیگیاں نہیں کی گئیں

فیڈریشن کی جانب سے ملنے والاماہا نہ کنٹریکٹ بھی گزشتہ3 ماہ سے نہیں مل سکا۔کھلاڑیوں کی جانب سے کہا کہ براہ کرم اپنی سپورٹس پالیسی پر نظر ثانی کریں ۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close