ملالہ یوسفزئی نے حجاب سے متعلق اپنا موقف واضح کر دیا

لندن(پی این آئی)امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ خواتین حجاب پہنیں یا نہیں یہ ان کا انتخاب ہے۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ان کا کہنا تھا کہ کچھ سالوں قبل میں نے اپنی کمیونٹی میں خواتین کو برقع پہننے پر مجبور کرنے والے طالبان کے خلاف بات کی تھی جبکہ گزشتہ ماہ میں نے بھارت میں لڑکیوں کو سکول میں حجاب اتارنے پر بھی آواز اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تضادات نہیں، دونوں صورتوں میں خواتین کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اگر کوئی مجھے سر ڈھانپنے یا پھر سکارف اتارنے پر مجبور کرے گا تو میں احتجاج کروں گی۔ملالہ نے کہا کہ چاہے کوئی عورت برقعے کا انتخاب کرے یا نہیں یہ اسے خود فیصلہ کرنے کا حق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئیں اور ہم سے انفرادی آزادی اور خود مختاری، نقصان اور تشدد کو روکنے، تعلیم اور آزادی کے بارے میں بات کریں۔Μ

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں