علیم خان کے بعد تحریک انصاف کی ایک اوربڑی وکٹ گر گئی، وزیراعظم کیلئے پریشان کن صورتحال

لاہور (پی این آئی)تیزی سے بدلتے سیاسی منظر نامے میں حکومت کی ایک اور وکٹ گر گئی ،صوبائی وزیر مواصلات آصف نکئی پہلی بار جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہو گئے ۔ ایک طرف جہاں علیم خان گروپ نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کیلئے پر تول لیے وہیں اب ایک اور بڑی وکٹ بھی گر گئی ہے ،صوبائی وزیر مواصلات آصف نکئی جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہو گئے ۔

دوسری جانب مشیر وزیر اعلیٰ فیصل جبوانہ ،افتخار اور امیر محمد خان بھی جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر پہنچ رہے ہیں،تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر تاحال 16 ارکان پنجاب اسمبلی پہنچ چکے ہیں،جن میں 3 صوبائی وزیر بھی شامل ہیں ،ممبر پنجاب اسمبلی رفاقت علی گیلانی بھی جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close