ندیم افضل چن کے بعد ایک اور پی ٹی آئی رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )ندیم افضل چن کے بعد تحریک انصاف کا ایک اور کھلاڑی پارٹی کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل پیرحمزہ کرمانی نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے ذرائع کےمطابق پیر حمزہ کرامانی کی بلاول بھٹو سے ملاقات ہو چکی ہے۔پیر حمزہ کرامانی استقبالیہ کیمپ میں بلاول بھٹو اور مارچ کا استقبال کرینگے۔ یاد رہے کہ پیر حمزہ کرامانی پی ٹی آئی کے اہم ارکان میں شامل ہیں اور ان کے وزیراعظم عمران خان سے قریبی روابط ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close