ندیم افضل چن رات کو میرے پاس آئے تھے انہیں کس پارٹی میں جانے کا کہا؟ فوادچوہدری کا اہم انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ندیم افضل چن رات کو میرے پاس آئے تھے ان سے کہا پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بجائے کانگریس میں شامل ہو جاؤ۔ایک انٹرویو میں فوادچوہدری نے کہا کہ اپوزیشن والوں کے مقدمات آخری مسائل میں ہیں اپوزیشن اس لئے اب گھبرائی ہوئی ہے، شہبازشریف اپنے مقدمات میں زیرالتوا لیتے رہتے ہیں نوازشریف اور مریم نواز تو سزایافتہ ہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش توہوتی ہے وزیراعظم عمران خان بیلنس خارجہ پالیسی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی کا سارا پیسہ انوکھالاڈلہ لانگ مارچ پر لگا کر فارغ ہوگیا این ایف سی کاساراپیسہ کراچی اور سندھ پرلگناچاہئے تھا پھر کہیں گے سندھ کووسائل نہیں ملے سندھ میں پی ٹی آئی حکومت بنے توہی سندھ کے عوام کوسہولتیں مل سکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close