تحریک انصاف کے رہنما یار محمد رند کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف کے رہنما یار محمد رند نے بھی سابق صدر آصف زرداری سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق ملاقات ميں موجودہ سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبران کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی سے پاکستان تحریکِ انصاف میں جانے والے ندیم افضل چن بھی دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے سیاست کا آغاز کیا،

پیپلزپارٹی چھوڑنا میرا غلط فیصلہ تھا، پی پی میں دوبارہ شمولیت کے فیصلے پر مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے لیکن یہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل ناکام رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close