پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کی گاڑی پر حملہ، جان لینے کی کوشش کی گئی، مقدمہ درج

کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پر کراچی کے مضافات میں حملے کی کوشش کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سندھ حقوق ریلی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ پر اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب گاڑی روک کر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ کراچی پولیس نے پی ٹی آئی کارکن اشفاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، مدعی نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روزسندھ حقوق ریلی کے حوالے سے گلشن حدید میں کیمپ لگایا گیا تھا جس میں حلیم عادل شیخ بھی آرہے تھے۔

مقدمے کے متن کے مطابق اسٹیل ٹاؤن موڑ پر کچھ افراد نے حلیم عادل شیخ کی گاڑی روکی اور دروازے کو لاتیں مار کر دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔ مدعی مقدمے کا موقف ہے کہ ملزمان نے حلیم عادل شیخ اور ان کی ٹیم کو جان سے مارنے کے لیے حملے کی کوشش کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close