تازہ ترین

پیپلز پارٹی میں شمولیت کے فیصلے سے ندیم افضل چن کے بھائی، والد نے لاتعلقی ظاہر کر دی، ہم کس کو قائد مانتے ہیں، واضح کر دیا

منڈی بہاؤالدین (پی این آئی) سابق رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبر پر ان کے بھائی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسیم افضل چن کا مؤقف سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے اپنے بھائی ندیم افضل چن کے فیصلے سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت ندیم افضل چن کا ذاتی فیصلہ ہے۔ ہمارے خاندان کا اس فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، میرے والد، میرے بھائی اور میں تحریک انصاف کے ساتھ ہیں۔ وسیم افضل چن نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمارے قائد ہیں،

ان پر مکمل اعتماد ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو ان کا ساتھ دیں گے۔یہ بات اہم ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے پاکستان تحریکِ انصاف میں جانے والے ندیم افضل چن گزشتہ روز دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ ندیم افضل چن پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کے بعد کافی عرصہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان بھی رہے ہیں لیکن اس منصب سے ندیم افضل چن نے گزشتہ برس جنوری میں استعفیٰ دے دیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں