میلسی سے واپسی، وزیراعظم عمران خان کے طیارے کا رخ اسلام آباد کی بجائے کہاں موڑ دیا گیا؟ اچانک ہلچل مچ گئی

لاہور(پی این آئی)میلسی سے واپسی ، وزیراعظم عمران خان کے طیارے کا رخ اسلام آباد کی بجائے کہاں موڑ دیا گیا؟ اچانک ہلچل مچ گئی۔۔۔ اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث وزیراعظم عمران خان کا طیارہ لاہور اتار لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان میلسی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کے بعد اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے مگر موسم کی خرابی کے باعث ان کے طیارے کو لاہور میں اتارا گیا۔ عمران خان آج رات گورنر ہاؤس لاہور میں قیام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں