ندیم افضل چن کے بعد پیپلزپارٹی ایک اور بڑی سیاسی وکٹ اڑانے کیلئے تیار۔۔ کس بڑی سیاسی شخصیت سے رابطہ کر لیا؟ پارٹی میں واپسی کی دعوت دیدی

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن کی صورت میں تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرانے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو کو بھی پارٹی میں واپسی کی دعوت دے دی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی پی پی قیادت نے منظور وٹو خاندان سے رابطہ کرکے انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

اس دعوت پر منظور وٹو نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا اور کہا کہ وہ ساتھیوں سے مشورے کے بعد حتمی جواب دیں گے۔ اس موقع پر منظور وٹو نے کہا کہ بلاول کا حکومت کے خلاف لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد پی پی پی قیادت سے ان کی ملاقات ہوسکتی ہے، ان کا پیپلز پارٹی قیادت سے دیرینہ تعلق ہے۔خیال رہے کہ اتوار کے روز لانگ مارچ کے ساتھ لاہور پہنچنے والے بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی میں باضابطہ طور پر شامل کرنے کا اعلان کیا۔ تحریک انصاف سے پہلے ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کا حصہ تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close