ان لوگوں سے محتاط رہیں، چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم کو کن لوگوں سے بچنے کا مشورہ دیدیا؟ بڑی خبر

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے درخواست ہے کہ اپنے مشیران سے محتاط رہیں، پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) ممبران کو میڈیا کے مخصوص حلقوں میں جانے سے روکنے کی اطلاعات ہیں، وزیراعظم سے درخواست ہے کہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہناتھاکہ مشیران حکومت اور میڈیا میں خلیج حائل کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی ممبران کے میڈیا کے مخصوص چینلز میں نہ جانے پر تشویش ہے، آزادی اظہار رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن حیرانی ہے کہ میڈیا ہائوسز کو کیوں ٹارگٹ کیا جارہاہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پیکا آرڈیننس کے حوالے سے معاملات سلجھانے کا ٹاسک سونپا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں