عدم اعتماد کیلئے حکومت کے نمبر پورے ہیں یا نہیں؟ رانا ثنا اللہ نے سوال کھڑا کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد کے لیے حکومت کے نمبر پورے ہیں تو پھر اسمبلی کی کرسیاں اور قالین کیوں اکھاڑ دی۔اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا اپنے ممبران پر خریدے جانے کا الزام لگانا ممبران کی تضحیک ہے، اپنے ارکان پر الزام نہ لگائیں۔

عوام کو کنگال کرنے پر ارکان آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر ارکان کو چھوڑیں، پرویز خٹک پہلے اپنے بھائی کو تو پی ٹی آئی میں واپس لے آئیں، بندے پورے ہیں تو اسمبلی کی کرسیاں کیوں اکھاڑ دیں، قالین کیوں اکھاڑ دیے؟‎انہوں نے کہا کہ عمران نیازی بلا تاخیر اجلاس بلائیں اور اپنے دعوؤں کو سچ کر کے دکھائیں، بڑھکیں مارنے اور روزانہ ہلکان ہونے کے بجائے اسمبلی اجلاس بلائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی دیر نہ کریں، فوری اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد کا ناکام بنا دیں، عمران نیازی اور وزراء کی بوکھلاہٹ ان کے بیانات سے عیاں ہے، ‎ارکان پورے ہیں تو اپوزیشن ارکان کی خریداری کی ضرورت کیوں پڑی؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close