لاہور(پی این آئی)وزیر اعظم کا بندوبست کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،خان صاحب کو ڈیڈ لائن دے رہے ہیں،تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئیتو بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو کی ندیم افضل چن کے ہمراہ پریس کانفرنس۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ندیم افضل چند کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا بندوبست کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،خان صاحب کو ڈیڈ لائن دے رہے ہیں،تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارے غیر جانبدار ہیں یا نہیں، جلد پتہ چل جائے گاوقت آنے والا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ڈیڈ لائن دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن کے پیپلز پارٹی سے معاملات طے ہوگئے اور انہوں نے دوبارہ پی پی جوائن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بلاول بھٹو نے ندیم افضل چن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وزیر اعظم کے سابق ترجمان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کنٹینر پر سوار ہوجائیں گے۔ندیم افضل چن کچھ عرصہ قبل حکومتی عہدوں سے الگ ہو گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی بھی خواہش تھی کہ ندیم افضل چن ان کی جماعت میں شمولیت اختیار کریں ۔ ندیم افضل چن نے تمام صورتحال کو جائزہ لینے کے بعد واپس پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں