پاکستان پر اب کوئی ڈرون حملہ برداشت نہیں کریں گے، وزیر اعظم عمران خان نے ائیر فورس کو حملہ آور ڈرون مار گرانے کا حکم دیدیا

میلسی (پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے ائیر فورس کو حملہ آور ڈرون مار گرانے کا حکم دے دیا ۔میلسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کو کوئی شرم نہیں آئی جب ڈرون حملوں میں ہمارے شہری مر رہے تھے؟ یہ دونوں ڈاکو اس لیے نہیں بول رہے تھے کیونکہ ان چوروں نے کو بیرون ملک اپنا پیسے کی فکر تھی۔

ماضی میں پیسے کی پوجا کرنے والے چپ رہے اور ہمارے بے قصور لوگ ڈرون حملوں میں مرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے پاکستان پر ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی ائیر فورس کو کہوں گا یہ اُس ڈرون کو گرا دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close