لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی اراکین پارلیمنٹ کو اہم ہدایات جاری کر دیں،پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر شہباز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کیں ہیں ،شہباز شریف نے پارٹی کے تمام اراکین پارلیمان کو بیرون ملک سفر پر جانے سے روک دیا، تمام اراکین پارلیمان کو ملک میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،ذرائع نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی بیرون ملک دوروں میں
اراکین کے نام ڈال کر انہیں باہر بھجوانے کی سازش کر رہے ہیں،شہباز شریف نے پارٹی اراکین کو سپیکر کے بیرون ملک دوروں میں حصہ لینے سے روک دیا۔دوسری جانب دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اپنے ممبران قومی اسمبلی کو آج رات تک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی،اپوزیشن جماعتیں آج پیر سے پارلیمان میں حکومت مخالف سرگرمیوں کا آغاز کرے گی،اپوزیشن جماعتیں رواں ہفتے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں