گوجرانوالہ ، شادی کی انوکھی تقريب ، ڈالر، یورو اور پاکستانی کرنسی کی بارش

اسلام آباد (پی این آئی)گوجرانوالہ ميں شادی کی انوکھی تقريب ميں ڈالر، یورو اور پاکستانی کرنسی کی بارش کردی گئی۔ دلہے کے دوست اورعزیز کپڑے اور گھڑیاں بھی نچھاور کرتے رہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوجرانوالہ شادی کی ایک تقریب کے دوران دلہا کے دوست احباب پاکستانی روپوں کیساتھ غیر ملکی کرنسی ، ڈالر اور یورو بھی نچھاور کر رہے ہیں جبکہ گائوں کے لوگ جم غفیر پیسے لوٹنے کیلئے امڈآیا ہے جہاں جس کے ہاتھوں میں جو چیز آرہی ہے وہ لوٹ رہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close