بلاول بھٹو نے آصفہ کو زخمی کرنیوالے ڈرون آپریٹر کو معاف کر دیا

اسلام آباد (پی  این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آصفہ کو زخمی کرنے والے ڈرون آپریٹر کو معاف کردیا۔ دو روز قبل پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دوران ڈرون کیمرا لگنے سے آصفہ بھٹو زرداری زخمی ہوگئی تھیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کے زخم پر پانچ ٹانکے آئے تاہم بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی کے ڈرون آپریٹر سے ملاقات کے بعد اسے معاف کر دیا ،سکیورٹی پر تعینات پولیس نے ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین اور عملے کو بھی چھوڑ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close