کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز کا راج، ہفتے کی رات درجنوں وارداتیں، پولیس لاتعلق ہو گئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہفتے کی رات اسٹریٹ کرمنلز بے قابو ہو گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی کئی وارداتیں کی گئیں۔ جبکہ فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ شہر میں جاری لوٹ مار کے دوران ملیر کینٹ چیک پوسٹ 6 کے قریب ملزمان نے 2 دکانوں کو لوٹ لیا گیا۔ 4 ملزمان دکان کے اندر اور 2 باہر پہرا دیتے رہے اور دیکھتے ہی دیکھتے ملزمان چند منٹوں میں 10 لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایک اور واردات کے دوران شاہراہ نور جہاں پر ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہونے لگے تو موٹرسائیکل پر بیٹھے ایک نوجوان نے چھلانگ مار کر ڈاکو کو دبوچ لیا جسے گشت پر مامور پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ہفتے کی رات لانڈھی مانسہرہ کالونی اور گلشن اقبال بلاک 10 میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد جبکہ گلشن اقبال میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اس کے علاوہ لیاقت آباد نمبر 10 میں کار پر فائرنگ سے 35 سالہ عمران ہارون کے قتل پر پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کا شبہہ ظاہر کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں